Home / شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

female california teacher arrested on sexual misconduct

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔

امریکی میڈیاکےمطابق کیلی فورنیاکی 38 سالہ ٹریسی وانڈر ہولسٹ اپنے اسکول میں ریاضی کی قابل اورطالبعلموں میں انتہائی  مقبول   ہیں۔ انہیں  ’ٹیچر آف دا ایئر‘ کا اعزاز بھی مل چکاہے اور 2020 میں ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی۔

16سالہ طالبعلم جسےاس خاتون ٹیچرنےاپنےساتھ جنسی عمل پراکسایا،اس کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے،تاہم خفیہ عشق کی یہ کہانی اس وقت منظرعام پرآئی جب  طالبعلم کےوالدین نےاپنےبیٹےکےساتھ ہونےوالی زیادتی کی شکایت درج کرائی اورپولیس کواس کےثبوت بھی فراہم کئے۔ پولیس نےٹریسی وانڈرہولسٹ کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔

خاتون ٹیچرکوبعدازاں 30ہزارڈالرکےضمانتی مچلکےکےعوض حراستی مرکزسےرہاکردیاگیا،تاہم انہیں پابندکیاگیاہےکہ وہ عدالت میں کیس کی شنوائی کےموقع پرپیش ہوں اورشہرسےباہرجانےسےپہلےپولیس کوآگاہ کریں۔  

یہ بھی چیک کریں

Turkey's presidential elections runoff stage

ترکی کااگلاصدرکون ہوگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ ترکی میں صدارتی الیکشن کےپہلےمرحلےمیں کسی بھی امیدوارکےحق میں واضح عوامی فیصلہ …