ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری میں جھٹ شادی اورپٹ طلاق اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے،لیکن سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کی طویل عرصےبعداپنےشوہرسےعلیحدگی اوراس کےبعددوسری شادی کی خبرنےسب کوہلاکررکھ دیاتھا۔ لوگوں نےبشریٰ انصاری کی طلاق کی خبرپرتویقین کرلیالیکن ان کی دوسری شادی کی خبرایک معمہ ہی بنی رہی۔
اب ایک لمبےعرصےبعدخودبشریٰ انصاری نےتصدیق کردی ہےکہ انہوں نےاپنےپہلےشوہراقبال انصاری سےطلاق لیکردوسری شادی کرلی ہے۔ یادرہےکہ 2020 میں بشریٰ کی پہلے شوہر اقبال انصاری سے طلاق کی خبرسامنےآنےکےکچھ ہی عرصےبعدان کی دوسری شادی کی خبریں میڈیامیں گردش کرنےلگیں لیکن بشریٰ انصاری نےکبھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق نہیں کی تھی۔
حال ہی میں ایک میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئےبشریٰ انصاری نےاپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ اس معاشرےمیں اس قسم کا فیصلہ لینا بہادری کا کام ہے۔ اداکارہ نےیہ حیران کن انکشاف بھی کیاکہ وہ اپنے پہلے شوہر و ہدایتکار اقبال انصاری سے شادی کے 36 سال کے بعد طلاق لینے سےپہلےپورے10ان سےعلیحدہ بھی رہتی رہیں۔
سابقہ شوہر کے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ نےکہاکہ اقبال ایک اچھےانسان ہیں لیکن طلاق جیسامشکل فیصلہ انکے ساتھ ازدواجی زندگی اچھی نا گزرنے کی وجہ سےلیناپڑا۔
بشریٰ انصاری نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقدّر اللہ کی مرضی سے کام کرتا ہے، ہمیں نہیں جانتےکسی کا زندگی میں آنے اور جانے کا کیا مقصد ہے۔زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا،اس عمر میں عام طورپردوسری محبت یا دوسری شادی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا،بعض اوقات آپ کےاپنے گھروالے بھی اسے قبول نہیں کرتے، خوش قسمتی سےمجھےایسے کسی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی طلاق کے کچھ عرصے کے بعدان کی اورپروڈیوسراقبال حسین کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اداکارہ نےان خبروں کی تصدیق نہیں کی تھی۔