Home / جناح ہاءوس میں دیوارندامت بنانےپرغور

جناح ہاءوس میں دیوارندامت بنانےپرغور

Jinnah house lahore attack

ویب ڈیسک ۔۔ اعلیٰ حکام جناح ہاوس لاہورمیں ایک عدد”دیوارندامت”بنانےپرغورکررہےہیں۔ اس دیوارپر9مئی کےروزجناح ہاوس پرحملہ کرنےاوروہاں توڑپھوڑکرنےوالوں کی تصاویرلگائی جائیں گی۔

جنگ میں شائع ہونےوالی معروف صحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق کورکمانڈرلاہورکی تباہ حال اورجلی ہوئی رہائشگاہ (جناح ہاوس) میں ایک دیوارایسی بھی ہوگی جسےمرمت نہیں کیاجائےگااوراسےاسی حالت میں رکھاجائےگاجیسی یہ اب ہے۔ یہ سب کرنےکامقصدیہ ہےکہ جلی ہوئی دیوارپر9 مئی کے حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔

اس خاص دیوارکےعلاوہ جناح ہائوس کے دیگر حصوں کی تعمیرومرمت کرکےاصل حالت میں بحال کئےجانےکاامکان ہے۔ یہ دیوارندامت اس تاریخی عمارت کامستقل حصہ ہوگی تاکہ 9مئی کوجناح ہاوس میں حملہ کرکےاس تاریخی عمارت کوتباہ کرنےوالوں کیلئےمستقل ندامت کا سامان ہوسکے۔

خبرکےمطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا’دیوارندامت‘تک عام شہریوں کوبھی رسائی ہوگی یا نہیں؟

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …