Home / ترکی کااگلاصدرکون ہوگا؟

ترکی کااگلاصدرکون ہوگا؟

Turkey's presidential elections runoff stage

ویب ڈیسک ۔۔ ترکی میں صدارتی الیکشن کےپہلےمرحلےمیں کسی بھی امیدوارکےحق میں واضح عوامی فیصلہ نہ آنےکےبعداب انتخابات کادوسرامرحلہ منعقدہوگاجس میں صدرطیب اردوان اورانہیں ٹف ٹائم دینےوالےکمال قلیچ کےدرمیان28مئی کوون آن ون مقابلہ ہوگا۔ ترکی کےسپریم الیکٹورل بورڈکےسربراہ احمت یارنرنےاس حوالےسےباقاعدہ اعلان بھی کردیاہے۔

انتخابات کےپہلےمرحلےکےنتائج کےمطابق ترکی پر20 سےحکمرانی کرنےوالےطیب اردوان نے49٫5فیصدجبکہ کمال قلیچ نے44٫8فیصدووٹ حاصل کئےہیں۔ کامیابی کیلئےکسی امیدوارکا50فیصدسےزائدووٹ حاصل کرنالازم ہے۔

ترک صدارتی الیکشن کی بین الاقوامی اہمیت

ترک شہری عام طورپرملک کےداخلی مسائل جیسےکہ معیشت ، سول رائٹس اورحال ہی میں آنےوالےتباہ کن زلزلےسےہونےوالی ہلاکتوں اورنقصانات کی وجہ سےمتاثرنظرآتےہیں۔ تاہم مغربی دنیابھی ترک صدارتی الیکشن پرگہری نظریں جمائےبیٹھی ہےکیونکہ مغربی ملکوں کاخیال ہےکہ صدررجب طیب اردوان گزشتہ 20سال سےملک کوایک آمرکی طرح چلارہےہیں،انہوں نےلوگوں کےبنیادی حقوق سلب کررکھےہیں۔

مغربی ملک صدرطیب اردوان کی معاشی پالیسیوں سےبھی متفق نہیں اوران کےخیال میں موجودہ صدرکی معاشی پالیسیوں نےترک عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی کیاہے۔ اس لئےترک عوام طیب اردوان سےزیادہ بہترصدرکےاہل ہیں۔

الیکشن کادوسرامرحلہ کون جیتےگا؟

رن آف الیکشن کےحوالےسےدونوں صدرطیب اردوان اورکمال قلیچ نےکامیابی کےدعوےکئےہیں تاہم سینیٹ لارنس یونیورسٹی نیویارک میں تاریخ مشرق وسطیٰ ہسٹری کےاسسٹنٹ پروفیسرہاورڈآئی سینسٹیٹ کہتےہیں رن آف مرحلےمیں طیب اردوان کی کامیابی کےامکانات زیادہ روشن ہیں کیونکہ عوام چاہیں گےکہ مینڈیٹ منقسم نہ ہواورطیب اردوان کوپہلےہی اپنےحریف پربرتری حاصل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …