مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں ان کےخیال میں آنےوالےدنوں میں چودھری پرویزالہیٰ بھی عمران خان کوچھوڑجائیں گے۔
سماٹی وی پراینکرپرسن طلعت حسین کےپروگرام ریڈلائن میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ چودھری وجاہت حسین بھی توگرین سگنل ملنےپرواپس ق لیگ میں آگئےہیں ، اسی طرح اگرتوچودھری پرویزالہیٰ کوبھی چودھری شجاعت نےگرین سگنل دےدیاتووہ واپس آنےمیں دیرنہیں لگائیں گے۔
چودھری فوادحسین کےبارےمیں پوچھےگئےسوال پرکہ کیاانہوں نےپی ٹی آئی کوچھوڑدیاہے؟ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ بہت سےلوگ عمران خان کواعلانیہ چھوڑدینگےاوربہت سےایسےبھی ہیں جوبھلےانہیں اعلانیہ نہ چھوڑیں لیکن خاموشی سےچھوڑجائیں گے۔
راناثنااللہ نےکہاکہ تحریک انصاف سے9مئی کوجوبھی ہوا،انہیں اس کےردعمل کااندازہ نہیں تھا۔ نومئی کوجوبھی ہوااس کےساتھ کھڑاہونابہت مشکل ہے،اس کی مذمت کرناہی پڑےگی اوراس عمل سےعلیحدگی اختیارکرناہی پڑےگی۔
وفاقی وزیرداخلہ نےامیدظاہرکی کہ عام انتخابات 8اکتوبرکوہوجائیں گےاورمزیدآگےنہیں جائیں گے۔