ویب ڈیسک ۔۔ اس بات میں کوئی رازنہیں کہ برسوں سےگوگل کروم براءوزرمارکیٹ کے60فیصدسےزیادہ شیئرزپرحاوی ہے۔مائیکروسافٹ ،ایپل اورموزیلاجیسےجائنٹس کی موجودگی کےباوجودکروم کوحاکمیت کوبڑاچیلنج درپیش نہیں ۔
تاہم اب ایسالگتاہےکہ ایمیزون وہ کمپنی ہےجوکروم کےمارکیٹ میں غلبےکوہلانےجارہی ہےکیونکہ رپورٹس کےمطابق ایمیزون جلداپناویب براوزرلانچ کرنےکاارادہ رکھتی ہے۔
کنزیومررپورٹس کےسینئررپورٹرنکولس ڈی لیون کی ایک ٹویٹ کےمطابق، ایمیزون فی الحال منتخب صارفین کےساتھ ان کی براؤزنگ کی عادات اورترجیحات کےبارےمیں معلومات اکٹھا کرنےکیلئےسروے کررہاہے۔ اس سروےسےحاصل ہونےوالی معلومات کی روشنی میں ایمیزون اپناویب براوزرلانچ کرنےکاارادہ رکھتاہے۔
اگرچہ ایمیزون اس سےپہےسلک نامی براوزرلانچ کرچکی ہے۔ کمپنی نےسلک کو بنیادی طورپراپنی خدمات کے لیے ڈیزائن کیا تھا لیکن اب نئے سروے میں انتہائی مخصوص سوالات کی بنیاد پر،ایسا لگتا ہے کہ کمپنی ایک ایسا براؤزر کو لانچ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جو خاص طورپرڈیسک ٹاپس اور لیپ ٹاپ پراستعمال کے لیےہو۔