Home / یوم پاکستان پربڑی بچت آفر

یوم پاکستان پربڑی بچت آفر

PIA domestic fares

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یوم پاکستان کی مناسب سےاندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نےاس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ رعایت 23 مارچ کو اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیےدستیاب ہوگی۔

یہ اعلان پاکستانی مسافروں کے لیےکسی خوشخبری سےکم نہیں ، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو یوم پاکستان کے موقع پراندرون ملک سفرکاارادہ رکھتےہیں۔

پی آئی اےنےاس کےعلاوہ بھی اپنے مسافروں کے سفری تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ پی آئی اے کےواٹس ایپ نمبر پر مسافراپنے ٹکٹ اور سیٹوں کی آن لائن تصدیق کر سکتے ہیں۔

مسافر، چیٹ بوٹ کی مدد سے، پروازکی حیثیت، شیڈول اوردیگر اہم معاملات میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پی آئی اے کو امید ہے کہ یہ تازہ اقدامات مزید صارفین کو راغب کریں گے اوراس کے مسافروں کے مجموعی اطمینان میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …