Home / سستاپٹرول کیسے۔کس کس کوملےگا؟

سستاپٹرول کیسے۔کس کس کوملےگا؟

PM Petrol Relief Package

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےاعلان کیاہےکہ وہ کم آمدنی والےپٹرولیم ریلیف پیکیج کےتحت شہریوں کو50سے100روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
وزیرپٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نےایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ جلداس اسکیم کو حتمی شکل دیں اوراس کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔

سستا پٹرول کون حاصل کرسکتا ہے؟
حکومت کےطےکردہ معیارکےمطابق سستاپٹرول مندرجہ ذیل لوگ حاصل کرسکیں گے۔

30سے 35 سال کی عمر کےدرمیان مردپاکستانی۔
آپ کی ماہانہ اوسط آمدنی 37,472روپےیااس سےکم ہونی چاہیے۔
فیملی کا سائز پانچ افرادپرمشتمل ہو۔
سماجی واقتصادی طورپرسی کلاس میں شمارہوتاہو۔
سبسڈی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو ہوگی،مثلاً۔۔
موٹر سائیکلیں
رکشہ
800سی سی تک کی کاریں۔

بلیو کالر ورکرز: بلیو کالر ورکرز جیسے مکینکس، پلمبر، الیکٹریشن، درمیانی یا نچلے درجے کے سرکاری ملازمین، اور سواری سے چلنے والی خدمات اورفوڈ ڈیلیوری ایپس جیسے بائیکیا،فوڈ پانڈا وغیرہ،اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بینظیرانکم سپورٹ سے مستفید ہونے والے: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانےوالے، جو صرف خواتین ہیں، کی شناخت قومی سماجی اقتصادی رجسٹری کے ذریعے غریب ترین اورسب سے زیادہ کمزورکے طور پرکی گئی ہو۔

سبسڈی کو مؤثرطریقے سےاستعمال کرنےکیلئےحکومت بی آئی ایس پی کے درخواست فارم میں ایک اورکالم شامل کرنے کاارادہ رکھتی ہےجس میں خاندان کےکسی ایسےفردکوشامل کیاجائےگاجس کےپاس موٹرسائیک ہو۔

ذرائع کے مطابق، نئی سبسڈی کے نتیجے میں کم مراعات یافتہ آبادی کے لیے ڈسپوزایبل آمدنی میں تقریباً 15 سے 130 فیصد تک اضافہ ہو گا۔

سستا پٹرول کیسے حاصل کیا جائے؟
پیٹرولیم کےوزیرمصدق ملک کےمطابق پیٹرول سبسڈی اسکیم کے3مراحل ہوں گے:

رقم جمع کرنا
سکیم سےفائدہ اٹھانے والوں کی رجسٹریشن (بشمول گاڑیاں)
سستے پیٹرول کی تقسیم

یہ کیسے کام کرے گا؟
رقم اکٹھی کرنا
مصدق ملک کےمطابق یہ پٹرول سبسڈی اسکیم نہیں بلکہ یہ اس طرح سےکام کرےگی کہ پٹرول غریب کیلئےسستااورامیرکیلئےمہنگاہوجائےگا۔
مثال کےطورپراگرپٹرول کی موجودہ قیمت 300روپےفی لٹرہےتوامیرلوگ جن کےپاس 800سی سی سےاوپرکی گاڑیاں ہیں یاوہ لوگ جواپنےسستےپٹرول کاماہانہ کوٹہ خرچ کرچکےہیں توان سےفی لٹرپٹرول کے350روپےچارج کئےجائیں گے۔
اس کےبعدپٹرول ڈیلرزوصول ہونےوالےایکسٹرا50روپےکی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیزکےپاس جمع کرادینگےجواسےایک خاص اکاونٹ میں جمع کرادینگے۔
آخری سٹیپ کےطورپریہ رقم اس خاص اکاونٹ سےپٹرول پمپس کواداکردی جائےگی تاکہ وہ سستےپٹرول کی سپلائی جاری رکھ سکیں۔

اہل شہریوں اوران کی گاڑیوں کی رجسٹریشن
نیشنل ڈیٹابیس میں پہلےسےہی تمام شہریوں کےشناختی کارڈنمبرزاوران کی گاڑیوں کی تفصیلات موجودہیں اوراس طرح سستےپٹرول کی سکیم میں مستحق شہریوں کےاندراج میں آسانی ہوگی۔
اس طرح سےرجسٹرہونےوالےشہریوں کوموبائل فون پرمیسج آجائےگاکہ سستےپٹرول کیلئےآپ کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے۔

سستےپٹرول کی فراہمی
اگرآپ مستحق ہیں توآپ اپناشناختی کارڈکانمبرایک نمبرپربھیجیں کےجوتاحال شئیرنہیں کیاگیا،اوراس نمبرسےآپ کوایک اوٹی پی موصول ہوگا۔
پٹرول پمپ پرجاکرآپ کووہ اوٹی پی اوراپنااصلی شناختی کارڈپٹرول پمپ سٹاف کودکھاناہوگا۔
پٹرول پمپ والےاس اوٹی پی کوویری فائی کرکےآپ کوسستاپٹرول دینگے۔

موٹربائیک کیلئےسستےپٹرول کی حدکیاہوگی؟
مستحق موٹرسائیکل والےایک مہینےمیں 21لٹرپٹرول حاصل کرسکیں گے۔
مستحق موٹربائیک والےایک دن میں 2سے3لٹرپٹرول ہی حاصل کرسکیں گے۔
اپناسستاپٹرول کوٹہ پوراکرنےکےبعدپٹرول کی پوری قیمت اداکرناہوگی۔

کارسواروں کیلئےسستےپٹرول کی حدکیاہے؟
مستحق کارسوارایک مہینےمیں 30لٹرسستاپٹرول حاصل کرسکیں گے۔
موٹربائیک والوں کےبرعکس کارسواراگرچاہیں توسستےپٹرول کاکوٹہ وہ ایک ہی باریاقسطوں میں استعمال کرسکتےہیں۔
کوٹہ مکمل کرنےکےبعدکارسواروں کوپوری قیمت اداکرناہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …