Home / جنرل (ر) باجوہ کاسنسنی خیزانکشافات سےبھرپورانٹرویو

جنرل (ر) باجوہ کاسنسنی خیزانکشافات سےبھرپورانٹرویو

Gen Bajwa exclusive interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادسےتعلق رکھنےوالےسینئرصحافی شاہدمیتلانےسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈقمرجاویدباجوہ سےحال ہی میں ایک انٹرویوکیاجس میں باجوہ صاحب نےسنسنی خیزانکشافات کئےہیں۔ آئیےاس انٹرویوکی چیدہ چیدہ باتیں ہم آپ کےسامنےرکھتےہیں۔

اس انٹرویومیں قمرجاویدباجوہ نےسینئرصحافی ابصارعالم کوگولی مروانےکےالزامات کی تردیدکی اورکہاکہ یہ کام انہوں نےنہیں کروایا۔ کیاکسی انسان کی جان لیناآسان کام ہے،میں نےقبرمیں نہیں جاناکیا؟ فوٹیج دیکھ کرتولگتاہےکہ یہ کام کسی بہت ہی اناڑی بندےنےکیاہے۔

اس سوال پرکہ کیایہ کام جنرل فیض یاجنرل عرفان ملک نےکیاہے،کیونکہ ابصارعالم نےان کی تصویرٹوئٹرپرلگائی تھی ، جنرل ریٹائرڈباجوہ نےکہاکہ ہوسکتاہےایساہولیکن انہیں اس کی خبرنہیں کیونکہ سب کچھ آرمی چیف کےعلم میں نہیں ہوتا،بہت کچھ نچلےلیول پرہوجاتاہےاورچیف کو اس کی خبرنہیں ہوتی۔

شاہدمیتلانےمطابق اس انٹرویومیں سابق آرمی چیف نےبرملااعتراف کیاکہ ڈی جی آئی ایس آئی بہت کچھ اپنی مرضی سےبھی کررہاہوتاہےاورآرمی چیف کواس کاعلم نہیں ہوتا۔

صحافی کےپوچھنےپرکہ کیاصحافی مطیع اللہ جان کوآپ نےاٹھوایاتھا، جنرل ریٹائرڈباجوہ بولےکہ اس واقعےپرمیں نےجنرل فیض کی کلاس لی اورمطیع کوچھڑوایا۔

طلعت حسین کےبارےمیں باجوہ صاحب کاکہناتھاکہ انہیں نوکری سےمیں نےنہیں بلکہ جنرل فیض نےنکلوایاتھا،میں نےطلعت کی اس طرح سےمددکی تھی کہ طلعت میرےکزن انجم وڑائچ کولیکرمیرےپاس آئےاورمیں نےپھرجنرل فیض کوکہہ کرطلعت کونوکری پرلگوایا۔

کراچی میں مریم نوازکےکمرےکےدروازےتوڑکراندرداخل ہونےکےواقعےپرجنرل ریٹائرڈباجوہ کاکہناتھاکہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرکےفوج کےخلاف باتیں کرنےپرفوج کےجوانوں میں بہت غصہ تھا،اس پرجنرل فیض کےکہنےپرمقدمہ درج ہوالیکن نچلی سطح پرکچھ زیادہ ہی ہوگیااورانہوں نےہوٹل میں مریم نوازکےہوٹل کادروازہ توڑدیا۔

ایک اورسوال کاجواب دیتےہوئےسابق آرمی چیف نےکہاکہ فوج کی جب ن لیگ سےلڑائی ہوئی توہمیں ہم خیال لوگوں کی ضرورت تھی ۔ ان لوگوں کےیوٹیوب چینلزتھےاوراےآروائی توپہلےہی ن لیگ کےخلاف تھا۔ ہم ان سب صحافیوں کوفیڈکرتےاوران سےپروگرام بھی کرواتےتھے۔

اوریامقبول جان کاذکرکرتےہوئےجنرل ریٹائرڈباجوہ نےکہاکہ وہ کتناجھوٹاشخص ہےکہ پہلےتواسےمیرےبارےمیں خواب میں بشارت ہوتی تھی اوراب میرےخلاف ہوگیاہے۔

اس کےبعدجنرل ریٹائرڈمشرف نےکہاکہ پاکستان میں تین شخص سب سےزیادہ جھوٹےایک عمران خان دوسرےشیخ رشیداورتیسرےحامدمیر۔

عمران خان کےبارےمیں جنرل ریٹائرڈباجوہ نےاعتراف کیاکہ عمران خان ملک کیلئےخطرناک تھے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …