ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی یہ خبرپڑھنےکےبعدحیران رہ جائیں گےکہ امریکاجیسےملک میں بھی ایسےلوگ ہیں جوکوروناویکسین نہیں لگواناچاہتےاورکوروناویکسین سےانکارکرنےوالےکوئی عام امریکی نہیں۔
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ امریکی ائیرفورس کےاپنے27اہلکاروں کونوکری سےبرطرف کردیاہےکیوںکہ ان اہلکاروں نےکوروناویکسین لگوانےسےانکارکردیاتھا۔
امریکی حکومت نے اگست میں تمام سروس ممبران کےلیےکورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے کم از کم ویکسین کی ایک خوراک کو لازمی قرار دیا گیاتھا ۔
امریکی فضائیہ کی ترجمان کے مطابق فوجیوں کو ویکسین لگوانے کیلئے وقت دیا گیااوراس حوالےسےکسی کوبھی ویکسین سے استثنا حاصل نہیں ۔ترجمان کامزیدکہناتھاکہ فضائیہ کے تقریباً 97 فیصد اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین لگادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی فضائیہ کےاہلکاروں کوویکسین سے انکار کرنے پرفارغ کردیا گیا تھا۔