ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کےسی ویوساحل پرکچرےکےڈھیردیکھ کرپریشان ہونےوالےوسیم اکرم پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےصاف دیکھ کرحیران رہ گئے۔
ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ شئیرکرتےہوئےسابق فاسٹ بولرکاکہناتھاکہ قومی ٹیم کی حالیہ شاندارپرفارمنس کےبعد پاکستان اورویسٹ انڈیزکےٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےخالی دیکھ کراپنی اداسی کوبیان نہیں کرسکتا۔

مجھےپورایقین ہےکہ کس وجہ سےتماشائی اسٹیڈیم کیوں نہیں آئےلیکن میں آپ لوگوں کےمنہ سےسنناچاہتاہوں۔ مجھےبتائیں کہ کراوڈکہاں ہےاورکیوں؟
شاہدآفریدی بھی مایوس
بوم بوم آفریدی نےبھی اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعدادپرمایوسی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اس کی وجہ جانناضروری ہے۔
شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ ٹکٹوں سے کتنے پیسے بن سکتے ہیں؟ اسٹیڈیم بھرا ہونا چاہیے۔