Home / جسٹس وجیہ الدین کےعمران خان پرسنگین الزامات

جسٹس وجیہ الدین کےعمران خان پرسنگین الزامات

Justice Wajihuddin Allegations on Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنما جسٹس ریٹائرڈوجیہ الدین کےوزیراعظم عمران خان کےحوالےسےحیران کن انکشافات ۔

نجی ٹی وی بول کےٹاک شومیں اینکرسےبات کرتےہوئےسابق پی ٹی آئی رہنمانےعمران خان کی دیانتداری پرسنجیدہ سوالات کھڑےکردئیے۔ کہاجس شخص کےجوتوں کےتسمےبھی کوئی دوسرالیکردے،وہ کیسےایماندارہوسکتاہے؟

جسٹس وجیہ الدین احمدکاکہناتھاکہ عمران خان کےبنی گالاوالےگھرکےخرچ کیلئےجہانگیرترین ماہانہ 30لاکھ روپےدیتےتھے،جسےبعدمیں بڑھاکر50لاکھ روپےکردیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کودیانتدارآدمی سمجھنادرست نہیں ۔ جس شخص کےجوتوں کےتسمےبھی کوئی اورلیکردےوہ کیسےایماندارہوسکتاہے۔

یادرہےکہ جسٹس وجیہ الدین وہ آدمی ہیں جنہیں تحریک انصاف کےپارٹی الیکشن میں کرپشن کی نشاندہی کرنےپرپارٹی سےنکال دیاگیاتھا۔

جہانگیرترین کاردعمل

جسٹس وجیہ الدین کےالزام کی تردیدکرتےہوئےجہانگیرترین کہتےہیں کبھی بنی گالہ کےاخراجات کیلئےایک روپیہ نہیں دیا۔ میرےعمران خان سےچاہےجیسےتعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولناچاہیے۔ نیاپاکستان بنانےکیلئےتحریک انصاف کوجس حدتک ہوسکتاتھاسپورٹ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …