کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 23, 2021 - 8:28 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / چندگھنٹوں کی بندش:مارک زکربرگ اربوں ڈالرزسےمحروم

چندگھنٹوں کی بندش:مارک زکربرگ اربوں ڈالرزسےمحروم

Mark Zuckerberg lost $6 BN during outage

ویب ڈیسک ۔۔ فیس بک اور اس کی ذیلی ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی صرف 6 گھنٹےکی بندش نےمارک زکربرگ کواربوں ڈالرزےمحروم کردیا۔

تینوں سوشل ایپس اور ویب سائٹس کی سروس بند ہونےسےجہاں ان کے شیئرز میں 5 فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی، وہیں سب سے زیادہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی دولت میں چھ ارب امریکی ڈالرزیادوسرےلفظوں میں پاکستانی 10کھرب روپےسےزائدکی کمی ہوگئی۔ یوں مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص سےپانچویں امیر شخص بن گئے۔ وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور فرانسسی بزنس مین برنارڈ ارنالٹ سے بھی کم دولت کےمالک بن گئے۔

یادرہےکہ فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹاگرام کی سروسز4اور5 اکتوبر کی درمیانی شب دنیا بھر میں بند ہوگئی تھیں جو 6 گھنٹے بعد بحال ہوئیں۔ فیس بک حکام کے مطابق ان کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے آلات میں خرابی کی وجہ سے سروس میں تعطل آیا لیکن اس دوران صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

امریکی اخباربلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق مارک زکربرگ کی دولت میں کمی کی ایک اوروجہ فیس بک کی سابق ملازمہ فرانسس ہافن کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے انکشافات بھی ہیں۔

فرانسس ہافن نے حال ہی میں امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فیس بک پیسوں کی خاطرپرتشدد، توہین آمیز مواد سمیت غلط معلومات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

فرانسس ہافن کےبیان کےبعدفیس بک کےشئیرزگرناشروع ہوگئے۔ اس کےبعدفیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بند ہونے کی وجہ سے مارک زکربرگ کی ذاتی دولت میں فی گھنٹہ ایک ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ کھرب روپے تک کی کمی دیکھی گئی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق دولت میں کمی کےبعدمارک زکربرگ کی مجموعی دولت 122ارب ڈالرہوگئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Microsoft shut down LinkdIn in China

!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔ …