Home / اینڈرائیڈ 12 : لوگ آپ کاموبائل فون دیکھتےرہ جائیں گے

اینڈرائیڈ 12 : لوگ آپ کاموبائل فون دیکھتےرہ جائیں گے

Android12 Review: It is all about looks of a mobile phone

ویب ڈیسک ۔۔ اینڈرائیڈفون استعمال کرنےوالوں کیلئےبڑی اورانتہائی دلچسپ خبر۔

جی ہاں ۔۔ چندہفتوں کےاندراینڈرائیڈ12کوریلیزکیاجارہاہے۔ مطلب یہ کہ اینڈرائیڈ12کےحامل موبائل فونزاورڈیوائسزمیں ایسےایسےزبردست فیچرزہونگےکہ دیکھنےوالےدیکھتےرہ جائیں گے۔ فی الحال آپ یوں سمجھ لیں کہ اینڈرائیڈ12آپ کےموبائل فون کےاستعمال کرنےکےطریقےکویکسربدل کررکھ دےگا۔

اینڈرائیڈ12جب لانچ ہوگاتویہ پکسل 3 ، پکسل 3 اے ، پکسل 4 ، پکسل 4 اے ، پکسل 4 اے 5جی ، پکسل 5 ، اور پکسل 5 اے فون میں آئے گا۔

دنیاکے10بہترین شہر

گوگل کے مطابق 2021کےآخرمیں اینڈرائیڈ12سیمسنگ گلیکسی ، ون پلس ، اوپو ، ریئلمی ٹیکنو ، ویوو ، اور ژیومی ڈیوائسزپر بھی لانچ کیاجائےگا۔

اینڈرائیڈ12کےبارےمیں اگرہم مختصرترین لفظوں میں بات کریں توہمیں یہ کہناپڑےگاکہ اس سوفٹ وئیرسےآپ کےموبائل فون کی”لکس” بدل جائیں گی اوراینڈرائیڈ12کابنیادی مقصدبھی یہی ہے۔ اسی لئےاینڈرائیڈ12کاتنقیدی جائزہ لینےوالےماہرین کاکہناہےکہ اس سافٹ وئیرکےحامل موبائل فونزمیں آپ کورنگ اورشکلیں ایک الگ ہی اندازمیں دکھائی دینگے۔

پاس ورڈکےبغیراکاونٹ ۔۔

اینڈرائیڈ12کوڈاون لوڈکرنےکیلئےسب سےبڑی ترغیب جودی گئی ہےوہ گوگل کی جانب سےدیاجانےوالانیافیچر”میٹریل یوڈیزائن”ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اینڈرائیڈ کی تاریخ میں ڈیزائن کی سب سےبڑی تبدیلی ہے۔

اور ۔۔ اینڈرائیڈ12میں ویجٹس کابہترین استعمال کیاگیاہے۔ ویجٹس یعنی کوئی کمپیوٹرپروگرام یاایپلیکشن جومختلف ایپلیکشنزکوایک پلیٹ فارم میں رن کرنےمیں مددفراہم کرتاہے۔

فیس بک نےموبائل فون کاتوڑمتعارف کرادیا

ماہرین نےتوقع ظاہرکی ہےکہ اینڈرائیڈ12کی "فٹ اینڈفنش”لانچ یعنی اس سافٹ وئیرکوتمامترخامیاں دورکرکےلانچ کیاجاتاہےتویہ گوگل کی اب تک کی سب بہترین لانچ ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …