Home / معروف بھارتی اداکارمسلمان ہوگئے

معروف بھارتی اداکارمسلمان ہوگئے

Vivian Dsena embraces Islam

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ٹی وی ڈراموں کےمعروف اداکارویویان ڈی سینانےپانچ سال بعداپنی زندگی کااہم ترین رازافشاکردیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ویویان ڈی سینا نےاپنی دوسری شادی کےبعدانکشاف کیاکہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اوردونوں کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

ویویان نے اپنےحالیہ انٹرویو میں یہ بھی بتایاہےکہ وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے مگر وہ 2019 کے ماہِ رمضان سے اسلام قبول کر چکے ہیں اوریہ کہ دن میں پانچ وقت کی نمازپڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔

ویویان نےاس سےپہلےاداکارہ واہبیز دورابجی سے 2013 میں شادی کی جو2021 میں طلاق پرختم ہوئی۔

ویویان سینا نے 2008 میں بھارتی ٹی وی ڈرامے’قسم سے‘سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ بعد میں انہوں نےاگنی پریکشا زندگی کی، گنگا، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، ایک عشق ایک جنون اور شکتی جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔آخری مرتبہ وہ ٹی وی ڈرامے’صرف تم‘میں نظر آئے تھے جو گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …