Home / رمضان المبارک کےخصوصی ڈرامے

رمضان المبارک کےخصوصی ڈرامے

Ramadan Dramas

ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں شائقین کےلیےخصوصی ڈرامےبنائےگئےہیں جوبہت امیدہےکہ دیکھنےوالوں کوبےحدپسندآئیں گے۔

چاند تارا
اس رمضان المبارک میں ہدایت کاردانش نوازشائقین کے لیےہم ٹی وی پر’چاند تارا’نامی ڈرامہ لارہےہیں۔ اس ڈرامےکےمرکزی کرداروں میں دانش تیموراورعائزہ خان شامل ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عدنان جعفر، صبا فیصل، بہروز سبزواری، دانش نواز اور دیگر شامل ہیں جبکہ اداکارہ غزل صدیق بھی 11 برس بعد ملک واپسی کے بعد اسپیشل کامیڈی پلے میں نظرآئیں گی۔

فیملی بزنس
ریٹائرمنٹ کےبعد کاروبارکی جستجو اورناتجربہ کارخاندان کے گرد گھومتی کہانی ’فیملی بزنس میں گلوکارعاصم اظہر پہلی بار مرکزی میں دکھائی دیں گے۔

ویب سیریز کی ہدایات معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نےدی ہیں، عاصم اظہر کے علاوہ سینئر اداکار سیف حسن اور سلمیٰ حسن بھی کاسٹ میں شامل ہیں، اس ویب سیریز کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’تماشا ڈیجیٹل‘پرریلیزکیا جائے گا۔

اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسےخاندان کےگردگھومتی ہےجونیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔

رخ ما روشن
رمضان کے خصوصی ڈراموں میں ایک ڈرامہ’رخِ ما روشن‘بھی شامل ہے۔ منیب بٹ اور کومل میرنےاس میں مرکزی کردارادا کیاہے۔

ڈرامے میں منیب بٹ اورکومل میرکےعلاوہ معروف اداکارہ شمیم ہلالی اور زینب قیوم بھی اہم کرداروں ادا کر رہی ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ یہ رومانس اورمعصومیت سے بھرپور کہانی ہے۔ یہ ڈراما ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں۔

ہیر دا ہیرو
اسپیشل کامیڈی پلے’ہیردا ہیرو‘میں اداکارہ امر خان اورعمران اشرف مرکزی کرداروں میں نظرآئیں گے۔

امر خان اس ڈرامے میں ایک مصروف ٹک ٹاکر ہے جو سوشل میڈیا پر مشغول رہتی ہے اوراپنے حالات سے بڑھ کر بڑے بڑے خواب دیکھتی ہے۔

فیری ٹیل
اس رمضان میں نشر ہونے والے مزاحیہ ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ’فیری ٹیل‘ یعنی (پریوں کی کہانی) بھی ہے جسے سائرہ مجیدنےلکھااورہدایات علی حسن نےدی ہیں۔

یہ ڈراما خوابوں کی کہانی ہے جس میں رومانس اور سسپنس ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار علی سفینہ، سلیم شیخ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Emmad Irfani son dies

اداکارعمادعرفانی کےبیٹےچلےگئے۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اداکاراورماڈل عماد عرفا نی کےبیٹےزاویارعرفانی اللہ کوپیارےہوگئے۔ اداکارعماد عرفانی کےبیٹےکےانتقال کی …