مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیاپرقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف چلائی جانےوالی مہمات اورٹرینڈزکی روک تھام کیلئےخصوصی ٹاسک فورس بنانےکافیصلہ کیاہے۔
الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق ٹاسک فورس کے قیام کی سمری بھیج دی گئی ہےتاہم منظوری ہونےتک یہ محض ایک تجویزہی ہے۔
خبرکےمطابق اس ممکنہ ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورنادرا کے افسران شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔
یادرہےکہ حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب عمران خان اوران کی پارٹی تحریک انصاف پرفوج اورسپہ سالارکےخلاف توہین آمیزمہم چلانے کا الزام عائد کیاجارہاہے۔