Home / نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

NADRA Mobile App

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے’پاک آئیڈینٹٹی’ کے نام سےایک نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے۔ اس ایپ کےذریعے پاکستانی شہری آن لائن ہی شناختی کارڈ بنوانےکیلئےاپلائی کرسکیں گے۔

‎چیئرمین نادرا طارق ملک کہتےہیں نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اورضروری دستاویزات بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔

انہوں نےمزیدبتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلئے موبائل پرہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نےشہریوں سےکہاہےکہ وہ اس موبائل ایپ سے متعلق اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …