Home / ابوبہت یادآتےہیں ۔۔

ابوبہت یادآتےہیں ۔۔

amir liaqat children message on Ramadan

ویب ڈیسک ۔۔ رمضان ٹرانسمیشن سےشہرت پانےوالےمعروف اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی وفات کےبعد پہلے رمضان المبارک پران کےچاہنےوالےانہیں دکھی دل کےساتھ یادکررہےہیں۔

جہاں مداح عامرلیاقت حسین کواس رمضان میں مس کررہےہیں وہیں ان کےدونوں بچے دُعائے عامر اوراحمد عامرنےمرحوم والد کے نام سوشل میڈیا پرجذباتی پیغام جاری کرکےمداحوں کواوربھی اداس کردیاہے۔ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کےوالدکےنام پیغامات کوسوشل میڈیا پرمداحوں کے ساتھ شیئرکیاہے۔

عامر لیاقت کےبیٹےاحمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانےاورانہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔

دوسری جانب دُعائے عامر نےوالد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پربڑاہوتےدیکھاہے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

دعائے عامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین 9جون 2022 کو اپنی رہائش گاہ پرکمرے میں مردہ حالت میں پائےگئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Emmad Irfani son dies

اداکارعمادعرفانی کےبیٹےچلےگئے۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اداکاراورماڈل عماد عرفا نی کےبیٹےزاویارعرفانی اللہ کوپیارےہوگئے۔ اداکارعماد عرفانی کےبیٹےکےانتقال کی …