Home / عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنادیا۔

لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےنگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےکہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی توسوچ سمجھ کرہی فیصلہ کیا ہوگا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نےکہاکہ عمران خان کےخودپرحملے کے بیان پرجوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا، عمران خان کےالزامات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی،لیکن اگرالزامات غلط ہیں تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …