ویب ڈیسک ۔۔ اس رمضان المبارک میں جیونیوزکی ڈرامہ سیریز’عبداللہ‘کےبارےمیں توقع کی جارہی ہےکہ وہ ناظرین کواپنےسحرمیں جکڑلےگی۔
جیسا کہ رمضان ہمیں صبر،انسانیت اورخوداحتسابی کا درس دیتا ہے،ہرسال مختلف چینلزاس مبارک مہینےمیں ایسےموضوعات پرمبنی خصوصی ڈرامےنشرکرتےہیں جن میں رحم،سچائی،انسانیت سےمحبت اورامیدکاپیغام دیاجاتاہے۔
گزشتہ رمضان المبارک کےخصوصی ڈراموں کی زبردست کامیابی کےپیش نظراس سال بھی مختلف چینلزنےکچھ منفرداورقابل دیدڈراموں کوپیش کرنےکی کوششیں کیں۔
اس طرح کے رمضان کے خصوصی ڈراموں میں’’عبداللہ‘‘کو خاص مقام حاصل ہے ۔ اس ڈرامےمیں ایک چھوٹے بچے کےدل کو چھولینے والے کردارکےذریعے نوجوانوں کے ذہنوں کو متاثر کرناہے جو نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اردگرد کے ہر فرد کو بھی بھلائی کے لیے بدلنےکی جستجومیں مگن رہتاہے۔
اب تک اس ڈرامےکےتین ٹیزرنشر کیےجاچکےہیں،جبکہ اقساط رمضان میں نشر کیےجانےکی امید ہے۔
اس ڈرامےکی کاسٹ میں ہارون شاہد، سنبل اقبال، شہریار حیدراورعلی رضوی سمیت دیگرساتھی اداکاروں سمیت انڈسٹری کے معروف نام شامل ہیں۔ عبداللہ کوشاہد یونس نے ڈائریکٹ کیا ہے جسےسیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کےبینرتلےجلد ہی نشر کیاجائےگا۔