ویب ڈیسک ۔۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی رہنما مکرم خراسانی نےمینار پاکستان پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ دہشت گرد ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کیلیے پی ٹی آئی کو زمان پارک، ریلیوں اور مینار پاکستان جلسےمیں نشانہ بناسکتے ہے۔
سی ٹی ڈی نے مراسلے میں مزید کہا کہ مکرم خراسانی نے دہشت گرد عبدالولی خان سے مشاورت کے بعد منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
دہشت گردوں نے 25 خودکش بمباروں کے ساتھ حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ عبدالولی خان اس سےپہلےبھی لاہور شہر میں کئی دھماکےکرچکاہے۔