ویب ڈیسک ۔۔ حقیقی زندگی میں کنگ کہلانےوالےشاہ رخ خان اب فلم میں بھی کنگ بننےجارہےہیں۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنےوالی فلم کنگ کےاسکرپٹ پرتیزی سےکام کررہےہیں۔ اس فلم میں وہ ایک ایسےانڈرورلڈڈان کاکرداراداکریں گےجوبہت خطرناک ہونےکےساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئےایک مسیحابھی ہوگا۔یعنی خطرناک اورکول ایک ساتھ۔
ایس آرکےکی فلم کنگ کی ایک بہت ہی خاص بات یہ ہےکہ اس میں شاہ رخ کی بیٹی سہاناخان اپنافلم ڈیبیوکریں گی۔ فلم میں ان کاکردارکیاہوگا،اس بارےمیں ابھی کچھ واضح نہیں ۔
کنگ میں شاہ رخ کاکردارڈر،رئیس اورانجام سےبالکل ہٹ کےہوگا۔ پنک ولاکی رپورٹ کےمطابق شاہ رخ نےاس فلم کواپناپیشن پروجیکٹ قراردیاہےاوروہ سدھارت آننداورسجائےگھوش کےساتھ مل کراس پرکام کررہےہیں۔ تینوں نےکڑی محنت سےکنگ کاکردارتخلیق کیاہے،جوشاہ رخ کےدیوانوں کوان کااوربھی دیوانہ بنادےگا۔
ذرائع کےمطابق کنگ نامی کردارکی ڈیزائننگ پہلےہی ہوچکی ہےاورڈائریکٹرسدھارت آنندان دنوں بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیموں کے ساتھ ایکشن بلاکس پرکام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سجائےگھوش فلم کےڈائیلاگزپرکام رہےہیں۔ جہاں تک شاہ رخ کاتعلق ہےتووہ بیٹی سہاناکےساتھ نئےدورکےکچھ ایکشن سیکوئنس کی تربیت لےرہےہیں۔
فلم کےپلاٹ کےبارےمیں بہت زیادہ باتیں باہرنہیں آئیں لیکن اتناضرورپتاچلاہےکہ اس میں شاہ رخ اپنےروایتی کلین شیوحلئےکےبرعکس داڑھی مونچھوں کےساتھ دکھائی دیں گے۔
یہ فلم پوری طرح سےایک ایکشن تھرلرہوگی جس میں شاہ رخ ہمیں انڈرورلڈکی خطرناک دنیاکےبےتاج بادشاہ کی صورت میں دکھائی دیں گے۔شاہ رخ کےفینزکواس فلم کایقیناًشدت سےانتظاررہےگا۔