Home / نعمان اعجازکی ٹی وی ڈراموں پرتنقید

نعمان اعجازکی ٹی وی ڈراموں پرتنقید

Noman Ijaz Criticize Drama Content

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارنعمان اعجازکی پاکستانی ڈراموں کےکانٹینٹ پرکڑی تنقید۔موجودہ دورکےڈراموں پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےنعمان اعجازنےکہاپاکستانی ٹی وی ڈراموں میں رشتوں کی تذلیل اوران کاتقدس پامال کیا جارہا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل میں بات کرتےہوئےناموراداکارنےکہاموجودہ دورکےٹی وی ڈراموں میں ماں، بہن اورساس کوچڑیل جبکہ بھائی اور باپ کو ولن کے طور پر دکھایا جارہا ہے۔ ایساکرکےہم رشتوں کا تقدس پامال کررہےہیں۔

نعمان اعجازنےکہاڈراموں کوسپرہٹ کرنےکیلئےان میں حدسےزیادہ منفیت دکھائی جارہی ہے۔ ایساکرنےسےمعاشرہ منفی ہوتاجارہاہےکیونکہ جب کسی چیزکوبہت زیادہ دکھایاجاتاہےتومعاشرےپراس کااثرپڑناقدرتی بات ہے۔

اداکار نےکہالوگوں کواب تک نیشنل ٹی وی کی سمجھ نہیں آئی۔ نیشنل ٹی وی کچھ آداب ہوتےہیں۔ نعمان اعجازنےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاہمارا پورا سسٹم کرپٹ ہے،اسے ٹھیک کرنے کے لیےکتنی نسلیں برباد کرنی پڑیں گی؟

نعمان اعجازنےکہاپاکستان میں کوئی کلچر نہیں، لوگ اپنے اردگرد اتنی زیادہ منفیت دیکھ کرکہتےہیں اگرسب منفی ہے، توچلوخودبھی منفی ہو جاؤ۔

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …