مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ہونےوالےفل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
اندرونی کہانی کےمطابق فل کورٹ اجلاس میں اس پراتفاق رائےپایاگیاکہ بیرونی مداخلت کی صورت میں ادارہ جاتی سطح پرردعمل دیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں دی گئی تمام تجاویزمتفقہ طورپرسپریم کورٹ بھیجنےکافیصلہ کیاگیا۔ فل کورٹ اجلاس میں کسی بھی جج کی تجویزپرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔تجاویز کا ڈرافٹ تیارکرکے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کوبھیجوایاجائےگا۔
فل کورٹ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےتمام ججز،رجسٹرارشریک ہوئے۔
واضح رہے25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججز کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اوردباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کوخط لکھا۔