Home / شاہ رخ کی نئی تصویرنےمداحوں کودیوانہ کردیا

شاہ رخ کی نئی تصویرنےمداحوں کودیوانہ کردیا

Shah Rukh Khan's stunning picture from Pathan

ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پٹھان کے سیٹ سے ان کی ایک تازہ ترین تصویرسوشل میڈیا پرمقبولیت کےریکارڈ توڑرہی ہے۔

تصویر میں شاہ رخ خان کو پونی ٹیل میں بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ آرام دہ اورپرسکون انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکاراپنی کرشماتی کےساتھ سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس ہے۔ تصویر میں ان کے شاندارانداز نے ان کے لاکھوں مداحوں کومبہوت کرکےرکھ دیاہے۔

کنگ خان کے ساتھ پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کا کیمیو بھی ہوگا۔ پروڈیوسر کی جانب سے پٹھان کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

یش راج فلمزفلم کےتحت بننےوالی ’پٹھان‘ایک پاور پیک ڈرامہ ہونے کی امید ہے۔

خبریں ہیں کہ شاہ رخ نے ساؤتھ کے مشہور فلمساز ایٹلی کے ساتھ بھی ایک فلم سائن کی ہے۔ اس تفریحی ڈرامے میں ان کے مدمقابل ساؤتھ کی اداکارہ نینتھارا ہوں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Shaan upcoming film

ایک زبردست فلم بنانےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلموں کےشائقین کیلئےایک اچھی خبرہے۔ جی ہاں ،شوبزکےتین بڑےایک ساتھ ملکرفلم …