Home / ہردلعزیزانکل سرگم اللہ کوپیارےہوگئے

ہردلعزیزانکل سرگم اللہ کوپیارےہوگئے

Qaiser Farooq comic writer

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف مزاح نگار اورانکل سرگم جیسےشہرہ آفاق کردارکےخالق فاروق قیصراسلام آبادمیں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ ان کی عمرچھہتربرس تھی۔

اکیس اکتوبر1945کولاہورمیں پیداہونےوالےفاروق قیصرنےنیشنل کالج آف آرٹس لاہورسےتعلیم حاصل کی۔ انہیں فیض احمدفیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی نے1970میں پی ٹی وی پرپروگرام اکٹربکڑسےمتعارف کرایا۔ تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ‘کلیاں’ ان کی پہچان بنا،جس میں انکل سرگم کے کردارنےانہیں دنیابھرمیں بے پناہ شہرت دلائی۔ پروگرام کلیاں کے ذریعے انہوں نے معاشرتی مسائل اجاگرکیے۔

فاروق قیصرایک مصنف،کالم نگار ،کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھےاورانہوں نےتمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ این سی اے اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں تدریس سے بھی منسلک رہے۔ ان کی شاندارخدمات کےصےمیں1993ء میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سےنوازا گیا۔

انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، احسن اقبال ، چیئرمین سینیٹ ، مریم اورنگزیب سمیت متعددسیاسی وغیرسیاسی شخصیات نےفاروق قیصرکےانتقال پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …