مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کی سب سےبڑی ٹک ٹاک سٹارجنت مرزاکوں ہیں،کہاں سےتعلق رکھتی ہیں اورانکےوالدین کیاکام کرتےہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جوجنت مرزاکےحوالےسےہمارےذہن میں آتےہیں۔ آئیےان سوالات کاجواب تلاش کرنےکی کوشش کرتےہیں۔
جنت مرزاکی عمرمحض اکیس برس ہےاوران کاتعلق فیصل آبادکےنواحی علاقےسےہے۔ ٹک ٹاک پران کےفالوورزکی تعدادایک کروڑسےبھی زیادہ ہےاورتادم تحریرپاکستان میں ٹک ٹاک پران سےزیادہ کسی کےفالوورزنہیں۔
جنت مرزاکےبارےمیں کہاگیاکہ ان کےوالدفیصل آبادکےصنعت کارہیں ۔ جی نہیں ایسابالکل بھی نہیں ۔ جنت مرزاکےوالدپنجاب پولیس میں ایس ایس پی ہیں اورفیصل آبادمیں تعینات ہیں ۔ یہ کھاتاپیتاخاندان ہےاوران کےاپنےفارم ہاوس اورزرعی زمینیں ہیں ۔
جنت مرزافیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اورمستقبل میں وہ ایک فیشن ڈیزائنربنناچاہتی ہیں ۔ جنت مرزاکی دوبہنیں ہیں اوران کاکوئی بھائی نہیں ۔ والدکاکہناہےکہ اپنی بیٹیوں کی موجودگی میں انہیں کبھی بیٹےکی کمی محسوس نہیں ہوئی ۔
جنت مرزاکوگھڑسواری کاشوق ہے۔ جیون ساتھی کےبارےمیں ان کاکہناتھاکہ اسےمحبت کرنےوالااورخیال رکھنےوالاہوناچاہیے،ظاہری شکل وصورت کی ان کےنزدیک کوئی اہمیت نہیں ۔
جنت مرزاکےمطابق وہ شادی اپنےوالدین کی مرضی سےکرینگی، کیونکہ انکےنزدیک والدین ہمیشہ اپنی اولادکابھلاچاہتےہیں ۔
جنت مرزاکےمطابق انہیں بچپن سےاداکاری کاشوق تھااوراپنےاس شوق کوپوراکرنےکیلئےوہ گھنٹوں باتھ روم کےآئینےکےروبرواداکاری کرتی رہتیں ۔ انہوں نےبتایاکہ ان کایہی شوق انہیں ٹک ٹاک کی طرف لےآیا۔
ایک سوال کےجواب میں جنت مرزاکاکہناتھاکہ ٹک ٹاک پروہ اپنی خوبصورتی نہیں بلکہ اپنےٹیلنٹ کی وجہ سےمشہورہیں ۔ لوگ خوبصورتی سےزیادہ ٹیلنٹ کودیکھتےہیں ۔