Home / پریانکاچوپڑااورنک جونس ماں باپ بن گئے

پریانکاچوپڑااورنک جونس ماں باپ بن گئے

Priyanka Chopra and Nick Jonas first baby

ویب ڈیسک ۔۔معروف بالی وڈاداکارہ پریانکاچوپڑااورنک جونس ماں باپ بن گئے۔ جوڑےنےاعلان کیاہےکہ ان کےہاں سروگیسی کےذریعےبچےکی پیدائش ہوئی ہے۔

پریانکاکےشوہرامریکی گلوکارنک جونس نےبچےکی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام کےذریعےاپنےمداحوں کودی ۔ دونوں نےفی الحال یہ بات رازمیں رکھی ہےکہ پیداہونےوالےبچےکی جنس کیاہے؟

امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ‘یو ایس ویکلی’ نےدعویٰ کیاہےکہ پریانکا اور نک کے گھر ‘بیٹی’ پیداہوئی ہےتاہم اس کی تصدیق ہوناابھی باقی ہے۔

بالی وڈاورسروگیسی

یہ بات قابل ذکرہےکہ بالی اداکاروں کےہاں سروگیسی کےذریعےبچوں کی پیدائش عام سی بات ہے۔ اس سےپہلےشلپا شیٹی کے ہاں بیٹی اورشاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی پیدائش بھی سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اداکارہ پریتی زنٹا، پروڈیوسر ایکتا کپور، کرن جوہر اور عامر خان کے بچوں کے پیدائش بھی سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

سروگیسی کیاہے؟

سروگیسی طریقہ پیدائش میں مردکاسپرم کسی دوسری عورت کےرحم میں اس کی مرضی سےرکھاجاتاہےاورنوماہ بعدجب بچےکی پیدائش ہوتی ہےتواسےاصلی والدین کےحوالےکردیاجاتاہے۔ اس طرح بچہ پیداکرنےکوسروگیسی کہاجاتاہے۔ حال ہی میں بالی وڈمیں اس موضوع پرایک فلم بھی بنائی گئی ہےجس میں شروتی ہاسن اورپنکج ترپاٹھی نےکام کیاہے۔

سروگیسی ہی کیوں ؟

سروگیسی کوعام طورپراس وقت اختیارکیاجاتاہےجب عورت بچہ پیداکرنےکی صلاحیت سےمحروم ہو۔ لیکن اگرہم بالی وڈکی بات کریں توہمیں سروگیسی کےپیچھےوجہ کچھ اورہی نظرآتی ہے۔ تحقیق سےپتاچلاہےکہ بالی وڈاداکاراس وقت سروگیٹ مدرزکی خدمات حاصل کرتےہیں جب انہیں یقین ہوتاہےکہ اس طریقہ پیدائش سےان کاہونےوالابچہ بہت خوبصورت ہوگا۔ اس لئےبالی وڈاداکاربھاری معاوضےکےعوض خوبصورت سروگیٹ مدرزکی خدمات حاصل کرتےہیں۔ اس بات کاثبوت یہ ہےکہ شاہ رخ کاچھوٹابیٹاجوسروگیٹ مدرکےذریعےپیداہوااپنےدوسرےبہن بھائیوں سےبہت مختلف ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Shaan upcoming film

ایک زبردست فلم بنانےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلموں کےشائقین کیلئےایک اچھی خبرہے۔ جی ہاں ،شوبزکےتین بڑےایک ساتھ ملکرفلم …