ویب ڈیسک ۔۔وفاقی وزیراسد عمرنےاپنےتازہ بیان کےذریعےنیاپنڈوراباکس کھول دیاہے۔ موصوف کہتےہیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان نےکیاتھا۔
اسدعمراپنی بات کوآگےبڑھاتےہوئےمزیدکہتےہیں جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، وہ اس میں شریک تھے، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ اس سےپہلے کابینہ میں زیربحث آچکاتھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نےکبھی اس سےانکارنہیں کیا۔
وفاقی وزیرکاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی اپنی اپنی رائے تھی۔
اسد عمر کے مطابق عمران خان اب یہ کہتےہیں کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔