کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
() 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 24, 2022 - 8:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ڈرپوک جج درست فیصلےکرتاہے: جسٹس فائزعیسیٰ

ڈرپوک جج درست فیصلےکرتاہے: جسٹس فائزعیسیٰ

Judge should be coward: Qazi Faez isa

ویب ڈیسک ۔۔ جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاس بیان نےپہلےپہل توسب کوورطہ حیرت میں ڈال دیاکہ یہ جسٹس صاحب کیافرمارہےہیں، پھرخودفائزعیسیٰ صاحب نےاپنےبیان کی وضاحت کرکےسب کی حیرت دورکردی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا مجھے کہا گیا کہ میں بہادر ہوں، مجھے کسی اور نے بھی یہی کہا تھا، میں نے کہا جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے۔ جج کو اللہ تعالیٰ اور آئین کا ڈر ہونا چاہیے، ڈرپوک جج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کاکہناتھاکہ پاکستان میں قوانین کواردو میں ترجمہ کرکےبیان کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہاکہ مقدمات میں اضافےکی ایک وجہ قانون سےعدم واقفیت بھی ہے،اس لئےضروری ہےکہ کچھ ایسابندوبست کیاجائےکہ قوانین کاڈھونڈناآسان ہوجائے۔جب میں خود وکیل تھا تو زیادہ وقت صحیح قانون ڈھونڈنے میں لگتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Shehbaz Sharif govt will complete tenure

عمران خان کادباومسترد،حکومت کامدت پوری کرنےکافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کادباومسترد،مسلم لیگ (ن) اوراتحادی جماعتوں نے حکومت کی مدت پوری …