ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلموں کےانتہائی مقبول اداکارپربھاس کو جوکر کہنے پران کےمداح اداکار ارشد وارثی پرآسمان سےتابڑتوڑگرنےوالےاولوں کی طرح برس پڑے۔
گزشتہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں معروف بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے 1100 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘کےمرکزی کرداراداکار پربھاس کے کردار پر تبصرہ کرتےہوئےاسےجوکرجیساقراردیاتھا۔
پوڈکاسٹ میں ارشد وارثی سے فلم سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کاکہناتھاکہ میں نے کالکی فلم دیکھی مجھے نہیں اچھی لگی، اس میں پربھاس بالکل جوکرلگا، تم نے اس کو کیا بنا دیا؟ کیوں کرتے ہیں ایسا مجھے نہیں سمجھ آتا۔
ارشد وارثی کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتےہی پربھاس کےمداح ان پرشہدکی مکھیوں کی طرح حملہ آورہوگئے۔
ایک مداح نےیہاں تک لکھ دیا کہ پربھاس کی پارکنگ کے پیسے آپ کی پوری فلم کے بزنس سے زیادہ ہیں،کچھ نے ارشد کو ہی جوکر کہہ دیا۔ کسی نےارشدوارثی کوکہاکہ آپ کی اوقات کیا ہےجوپربھاس کو جوکر کہا۔
یادرہےکہ اداکارپربھاس نےفلم باہوبلی سےبےانتہاشہرت حاصل کی اورتب سےانہوں نےپیچھےمڑکرنہیں دیکھا۔ وہ اس وقت بھارت میں سب سےزیادہ معاوضہ لینےوالےاداکاروں میں شامل ہیں۔
ارشدوارثی بھی بالی وڈکےمعروف اداکارہیں ۔ منابھائی میں سرکٹ کاکردارآج بھی مداح بہت مس کرتےہیں۔