Home / فیض حمیدکےخلاف چارج شیٹ کیاہے؟

فیض حمیدکےخلاف چارج شیٹ کیاہے؟

charge sheet against Faiz Hameed

ویب ڈیسک ۔۔ معروف اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےاینکرپرسن اورتجزیہ کارمنیب فاروق نےفیض حمیدکےخلاف چارج شیٹ سےمتعلق انکشافات کئےہیں ۔

منیب فاروق کاکہناتھاکہ ذرائع کےمطابق فیض حمید کے خلاف اہم چارج یہ ہے کہ انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ دسمبر 2022 کےبعدبہت سی جگہوں پر اور نمبر تبدیل کرکے یہ بات بالواسطہ یا بلاواسطہ کہی کہ پاکستان فوج کی قیادت بالکل تنہا کھڑی ہے، یایہ تاثردینےکی کوشش کی کہ آرمی چیف کے ساتھ کور کمانڈرزنہیں کھڑے۔

منیب فاروق نےمزیدبتایاکہ یہ تاثربھی دیا جا رہا ہے اس سب کا لینا دیناعمران خان کےبیانئےسےہےلیکن اس بات کی سچائی توبہرحال وقت ہی ثابت کرےگا۔ منیب کےمطابق فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ہی فوج کے سربراہ کے خلاف یہ سب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بہت سے لوگوں سےفوجی قیادت کےخلاف بےبنیاد باتیں کیں ۔

منیب فاروق نےکہاکہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیض حمیدکا عمران خان کے ساتھ گٹھ جوڑ تھااوریہ کہ فوج کی انسٹالیشن پر حملہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، یہ بہت تگڑی چارج شیٹ نظر آتی ہے۔

منیب فاروق کاکہناتھاکہ عمران خان کامعاملہ بھی فیلڈجنرل کورٹ مارشل سےجڑگیاتوپھرہمیں پتابھی نہیں چلےگاکہ وہاں ہوکیارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …