ویب ڈیسک ۔۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری اور پیغام رسانی کےمعاملےکی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ۔ سکیورٹی اداروں نےجیل کےمزیدچھ ملازمین کوتحویل میں لےلیا۔
مختلف ذرائع سےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق جن ملازمین کوحراست میں لیاگیاہےان میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ ان خواتین میں ایک سوئپراوردولیڈی وارڈنزشامل ہیں ۔ یہ تینوں خواتین مبینہ طورپربشریٰ بی بی اورعمران خان کےدرمیان پیغام رسانی کاکام کررہی تھیں۔ خواتین اہلکاروں کےساتھ 3مرداہلکاروں کوبھی پکڑاگیاہےجوعمران خان کےسیل کےسی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرتےتھے۔
ذرائع کےمطابق تحویل میں لیے گئے ملازمین کےذاتی موبائل فون ضبط کر لیے گئےہیں ۔ جیل ملازمین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال اور ناظم شاہ سے تفتیش کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا۔ ان افرادسےتفتیش جاری ہے۔
14اگست سے اب تک سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیے جا چکے ہیں۔ حکام نےاڈیالہ جیل کی نگرانی کیلئےاسٹاف بڑھادیاجبکہ عمران خان سےملنےکیلئےآنےوالوں کی فہرست کومحدودکردیاہے۔