Home / پٹھان ریلیز،انتہاپسندوں کی دھمکیاں نظرانداز

پٹھان ریلیز،انتہاپسندوں کی دھمکیاں نظرانداز

Pathaan released despite Hindu extremists threats

ویب ڈیسک ۔۔ ہندوانتہاپسند ہندؤں کی دھمکیاں اوراحتجاج نظرانداز۔ بھارتی فلم سنسربورڈنےبولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘کوبغیرکسی تبدیلی کےریلیز کردیا۔ فلم نےریلیزہوتےہی کامیابی کےجھنڈےگاڑدئیے۔ سینماگھروں کےباہرشائقین کی قطاریں لگ گئیں۔ فلم نےپہلےہی روز20کروڑروپےکابزنس کرکےانوکھاریکارڈبناڈالا۔

واضح رہےکہ فلم پٹھان کواس کے گانے’بے شرم رنگ‘کےباعث انتہاپسندہندوں کی سخت تنقیدکاسامناتھااورانہوں نےدھمکی دی تھی کہ پٹھان کوبھارت کےکسی سینمامیں چلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انتہاپسند ہندوؤں کاکہناتھاکہ اس فلم کےگانے’بے شرم رنگ‘میں دپیکا پڈوکون نےہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کرنیم عریاں رقص کیاجس سےان کےمذہبی جذبات مجروح ہوئےہیں۔

انتہاپسندوؤں نےاس ایک گانےکوجواز بناکر شاہ رخ خان پربھی طرح طرح کےگھناونےاوربےبنیادالزامات لگائے،فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اورفلم ریلیزکئےجانےکی صورت میں ملک گیرمظاہروں کی دھمکی دی۔

انتہاپسندوں کے احتجاج کے بعد فلم سینسر بورڈ نےفلم میکرکوکچھ تبدیلیاں کرنےکامشورہ دیالیکن فلم کوکسی تبدیلی کےبغیرریلیزکردیاگیا۔ فلم کی ریلیزکے بعد بھارت کی کچھ ریاستوں میں سینماؤں کے باہر احتجاج وغیرہ کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن مجموعی طور پر بھارت بھر کے لوگوں نے شاہ رخ خان کی فلم کوبےحدپسندکیااورسینماوں کےباہرمداحوں کی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم …