Home / جاپان کی آبادی کیسےبڑھائیں؟حکومت نےسرجوڑلئے

جاپان کی آبادی کیسےبڑھائیں؟حکومت نےسرجوڑلئے

japan declining population

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےانتہائی ترقی یافتہ ملک جاپان کی حکومت ان دنوں سخت تشویش کاشکارہےاوراس تشویش کی وجہ ہےتیزی سےکم ہوتی ہوئی آبادی۔

حیرت انگیزطورپرجاپانی حکومت کی جانب سےایک سےزائدبچےپیداکرنےوالےجوڑوں کیلئےپرکشش مراعات کےاعلانات کےباوجودجاپانی شہری ہیں کہ ان کےکان پرجوں تک نہیں رینگ رہی اوروہ بدستور”بچہ ایک ہی اچھا”کےاصول پرکارفرماہیں۔

جاپانی وزیراعظم فومیوکی شیڈانےملک میں تیزی سےگرتی ہوئی شرح پیدائش پرسخت تشویش کااظہارکرتےہوئےآبادی میں اضافےکیلئے”اب یاکبھی نہیں”کانعرہ لگاتےہوئےایمرجنسی اقدامات کوناگزیرقراردیاہے۔

یہاں قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ جاپان دنیاکاوہ ملک ہےجہاں ایک بچےکوپرورش پراتناخرچہ آتاہےکہ وہاں کی آبادی نےدوسرابچہ ہی پیداکرناچھوڑدیاہے۔

سرکاری سرویزمیں گرتی ہوئی شرح پیدائش کےحوالےسےتشویشناک حقائق سامنےآئےہیں، جس کےمطابق گزشتہ سال بچوں کی شرح پیدائش تاریخ میں پہلی مرتبہ 8لاکھ سےبھی نیچےگرگئی۔

جاپانی وزیراعظم نےاعلان کیاہےکہ وہ جون تک بچوں کی شرح پیدائش میں اضافےکیلئےبجٹ کودوگناکرنےجارہےہیں۔

جاپان کی طرح چین میں ادھیڑعمرافرادکی تعدادمیں اضافےاورشرح پیدائش میں کمی پرتشویش پائی جاتی ہےاورچین کی ایک رپورٹ کےمطابق 2022میں اس کی آبادی پہلی مرتبہ کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …