Home / فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف دائردرخواست خارج

فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف دائردرخواست خارج

LHC dismisses petition against Fawad Ch arrest

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کےخلاف دائردرخواست پہلےہی روزسماعت کےبعدخارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل بنچ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئےریمارکس دئیےکہ فوادچودھرکوگرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کے لیے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نےفوادچودھری کےوکیل سےکہاکہ آپ کےخیال میں گرفتاری غیرقانونی ہےاوراس مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ متعلقہ فورم ہے۔ یہ مقدمہ پنجاب میں ہوتا توپھرہم دیکھ سکتے تھے کہ یہ مقدمہ بنتاہےیانہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل کی اس استدعاپرکہ ان کےموکل کی گرفتاری غیر قانونی ہےاوریہ کہ عدالت اس گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔ اس پرجسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میرے سامنے آپ کا یہ کیس نہیں ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں شام سات، آٹھ بجے تک تو عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں لیکن لائن کراس نہیں کر سکتا۔ اس کےبعدعدالت عالیہ نےفواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Pervez Elahi on Fawad Ch

موٹاپہلےپکڑاجاتاتواسمبلی بچ جاتی۔۔پرویزالہیٰ کی مبینہ آڈلولیک

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے …