Home / امریکامیں پاکستانی فیملی کوجیل ہوگئی

امریکامیں پاکستانی فیملی کوجیل ہوگئی

Pakistani family in America sent to jail

ویب ڈیسک ۔۔ بہوسےجبری مشقت کروانے،اس پرتشددکرنےاوردھمکانےکےالزامات ثابت ہونےپرامریکی عدالت نےپاکستانی خاندان کوجیل بھیج دیا۔

پاکستانی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق امریکی ریاست ورجینیامیں رہائش پزیرپاکستانی خاندان کےافراد80 سالہ زاہدہ امان کو 12 سال اوران کے بیٹوں 48 سالہ محمد ریحان چوہدری اور 55 سالہ محمد نعمان چوہدری کو بالترتیب 10 سال اور5 سال کیلئےجیل کی سلاخوں کےپیچھےرہناہوگا۔

عدالت نے زاہدہ امان اورریحان چوہدری کواپنی بہوکو ڈھائی لاکھ ڈالر ادا کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

امریکی محکمہ انصاف کےبیان کےمطابق زاہدہ امان نے 2002 میں اپنے بیٹے کی شادی متاثرہ خاتون سےکی لیکن بیٹے کے گھر چھوڑ کے جانے کے باوجود12 سال تک اپنی بہوسےجبری طورپرگھرکاکام کروایااوراس پرتشددبھی کیاگیا۔

عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزمان نےخاتون سےگھریلو ملازمہ کےطورپرکام کروایا۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نےمتاثرہ خاتون پرجسمانی اور زبانی تشددبھی کیا۔ خاتون کومزیدذہنی ٹارچرکانشانہ بنانےکیلئےاسےپاکستان میں اپنے خاندان سے بات تک کرنےکی اجازت نہیں دی گئی۔

متاثرہ خاتون سے اس کےامریکی شہریت کےکاغذات اورجمع پونچی بھی لےلی گئی۔ اسےدھمکی دی گئی کہ اگراس نےکسی کوبتایاتواسےڈی پورٹ کروا کےبچوں سے جدا کر دیا جائے گا۔

اس مقدمے کا ٹرائل مئی 2022 میں 7 روز تک جاری رہا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …