Home / حکومتیں توڑناغلطی تھی؛عمران خان پچھتانےلگے

حکومتیں توڑناغلطی تھی؛عمران خان پچھتانےلگے

imran khan tosha khana case

ویب ڈیسک ۔۔ ایک حیرت انگیزخبرآپ سےشئیرکرنےجارہےہیں۔

خبریہ ہےکہ عمران خان نے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں حکومتوں کو توڑنے کی غلطی تسلیم کرتےہوئےصدرعارف علوی سےدرخواست کی ہےکہ وہ حالات کو بدلنےاورکوئی بیچ کا راستہ نکالنےکیلئےکرداراداکریں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی صدرعارف علوی سےلاہورمیں ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی میں انتہائی دلچسپ باتیں سامنےآئی ہیں۔ سمانیوزکےمطابق عمران خان نےتسلیم کیاکہ خیبرپختونخوااور پنجاب اسمبلیاں توڑنےکی غلطی ان سےسرزدہوئی۔

چینل نےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ صدرعارف علوی سے بات کرتے ہوئے عمران خان نےان سےکہا کہ وہ حالات کو بدلنے کیلئے کردار ادا کریں اورکوئی بیچ کا راستہ نکالیں۔ ذرائع کےمطابق عمران خان کی جانب سےبیچ کاراستہ نکالنےکی بات سن کرصدرنےاسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے معاملہ میں ہاتھ کھڑے کر دئیےاورایک طرح سےاظہارناراضگی کرتےہوئےکہا کہ استعفیٰ اورحکومتیں توڑنا بڑی غلطی تھی، کہتے ہیں تو میں بھی استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

صدرنے عمران خان کوواضح کیاکہ سفارت کاروں کے مطابق اب دنیا آپ سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتی،حکومت بنا بھی لی تو چلا نہیں سکیں گے۔

صدر عارف علوی کےمطابق پارٹی پالیسی کی وجہ سےاسٹیبلشمنٹ میں اب کوئی عمران خان اورتحریک انصاف پریقین کرنے کو تیار نہیں۔ آپ کے کہنےپرپھررابطے کی کوشش کرتاہوں، لیکن آپ ملاقات کے بعد اپنی مرضی کے معنی پہنادیتے ہیں۔

عمران خان نےملاقات میں صدرسے کہا کہ 2018 میں جن مقامی دھڑوں کی مدد سے الیکشن جیتا اب وہ دور ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں الیکشن نہیں جیت سکتے۔پارٹی مقامی دھڑوں کی سطح پر توڑی جا رہی ہے۔

عمران خان نےمزید کہاکہ حالات ایسے بن رہےکہ ہم عدالتوں میں پھنس جائیں اور کہیں کہ الیکشن ابھی نہ ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …