Home / لفنگےکالفنگاپن — فلم پرپابندی عائد

لفنگےکالفنگاپن — فلم پرپابندی عائد

Lafangay film banned

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان فلم سینسربورڈنے فحش ،ذومعنی جملوں اورقابل اعتراض جنسی اشاروں کی وجہ سے عید الاضحٰی پرریلیزہونےوالی ہارر کامیڈی فلم ’لفنگے‘کی ریلیزپر پابندی لگادی۔

سمیع خان، مانی، سلیم معراج اور مبین گبول کی فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جون کے آخر میں ریلیز کرتے ہوئے اسےاس عید الاضحیٰ پرنمائش کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ہارر کامیڈی فلم کی کہانی 4 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہےجواپنےبڑےخوابوں کی تکمیل کےلئےمختلف طریقےڈھونڈتےہیں لیکن کامیاب نہیں پاتے۔

ہدایت کارعبدالخالق خان اور پروڈیوسر طارق حبیب رند کی فلم میں نازش جہانگیر نے بھوتنی کاکرداراداکیاہے۔

فلم کے ہدایت کار عبدالخالق خان اور پروڈیوسر نے ’لفنگے‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے پاس متنازع ڈائلاگس اور کا نکالنے کا اختیار تھا مگر بورڈ نے ایسا کرنے کے بجائے اس کی نمائش روک دی۔

دوسری جانب فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین محمد ارشد منیرکاکہناہےکہ مذکورہ فلم سے متعلق بورڈ کے زیادہ تر ارکان نے فیصلہ دیا کہ ’لفنگے‘ نمائش کے قابل نہیں۔

محمد ارشد منیر کا کہنا تھا کہ فلم میں بہت زیادہ فحش الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، اس میں ذو معنی جملوں کا بھی بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے، جب کہ جنسیت سے بھرے لفظوں کی ادائیگی بھی بہت سی جگہوں پرکی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لفنگے‘ میں شامل فحش ڈائلاگ پاکستانی اقدار کے خلاف ہیں، اس لیے فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …