Home / وسیم عباس کی پاکستانی ڈراموں کےموادپرتنقید

وسیم عباس کی پاکستانی ڈراموں کےموادپرتنقید

waseem abbas on quality content

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب کونٹینٹ کامطلب ہرگزیہ نہیں کہ وہ اچھاکونٹینٹ بھی ہے ، ان خیالات کااظہارپاکستانی ڈراموں کےلیجنڈاداکاروسیم عباس نےسماٹی وی پراینکرواسع چودھری کےپروگرام میں کیا ۔

وسیم عباس کاکہناتھازیادہ تراینٹرٹینمنٹ چینلزپرایک ہی طرح کےموضوعات پرڈرامےبنائےجارہےہیں اورزیادہ بزنس کرنےوالےڈراموں کواچھےکونٹینٹ کےطورپردیکھاجاتاہے،حالانکہ ایسانہیں۔

وسیم عباس نےموجودہ دورمیں بہترین کونٹینٹ کی ضرورت پرزوردیا ۔ لیجنڈآرٹسٹ کاکہناتھااچھاکونٹینٹ وہ ہوتاہےجسےلوگ سالوں بعدبھی بھولتےنہیں ،انہوں نےایسی فلموں اورڈراموں کی مثال دی جوآج سےکئی دہائیاں پہلےبنےلیکن آج بھی لوگ انہیں یادکرتےہیں ۔

وسیم عباس کےمطابق اینٹرٹینمنٹ کی فیلڈمیں کسی چیزکےکامیاب ہونےکی ضمانت یہ نہیں کہ وہ وقتی طورپرمقبول ہوجائےبلکہ کامیابی یہ ہےکہ لوگ اسےسالوں تک یادرکھیں ۔ ہراچھی چیزآخرکامیاب ہوتی ہےاوربری فیل ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Dananeer Mobeen: No compromise on career, love won't come before success

محبت چھوڑدوں گی، کیرئیرنہیں: دنانیرمبین

Sunday, 10 May 2026 | Web Desk پاکستانی شوبزکی مقبول اداکارہ دنانیرمبین نےواضح کیاہےکہ چاہےمحبت …