Home / شوہرکی منہ دکھائی،نادیہ خان کومہنگی پڑگئی

شوہرکی منہ دکھائی،نادیہ خان کومہنگی پڑگئی

Nadia Khan and her husband

ویب ڈیسک ۔۔ نادیہ خان نے حال ہی میں اپنی ایک متنازع ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پرخوب دھمال مچائےرکھی۔

نادیہ کےسوشل میڈیاپروائرل ہونےکی وجہ ان کی وہ ویڈیوتھی جس میں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کاانٹرویو کیااوران کی تعریف کی۔ ویڈیو کلپ اپ لوڈہونےکےبعد شرمیلافاروقی نےنادیہ خان کوکھری کھری سناتےہوئے بے شرم عورت تک کہہ دیا۔بہت سارےمداحوں نےنادیہ کوانیسہ کےمیک اپ کےانتخاب کوذہن میں رکھتےہوئےمیک اپ ڈسکس کرنےپرتنقید کانشانہ بنایا۔

شرمیلا سوشل میڈیا پر متحرک رہیں اور سائبر کرائم کے بارے میں شکایت بھی کی۔
کچھ روزبعدنادیہ نے اپناایک وی لاگ پوسٹ کیا جس میں اس نےانیسہ فاروقی کےساتھ بنائی جانےوالی ویڈیوپراپنی وضاحت دی۔ اس وضاحتی ویڈیو میں وہ اپنے شوہر فیصل راؤ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں جووقفے وقفے سےاپنی رائے بھی دے رہے تھے۔

اس وڈیوکو دیکھتے ہی مداحوں نے ان کے شوہر فیصل راؤ کو تنقیدی تیروں کےنشانےپرلےلیا۔ کسی نےانہیں شہرت کابھوکاکہاتوکسی نےکہاکہ اس بندےکاویڈیومیں کام کیاہے؟ کسی نےانہیں چچاتوکسی نےانکل کہہ کرمذاق اڑایا۔ کسی نےپوچھاکہ یہ آدمی بغیرکےاس وڈیومیں کیوں دکھائی دےرہاہے؟ کوئی بولاکہ ویڈیو کی وجہ سے اس شخص کی مشہوری ہوگئی۔

ہرکوئی کہہ رہا ہے کہ اس ویڈیو میں نادیہ کا شوہر اس کے پاس کیوں بیٹھا ہے؟ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ نادیہ کی وضاحتی ویڈیو میں ان کےشوہرکی موجودگی غیرضروری تھی ۔مداحوں نے نادیہ کی وضاحت پر بھی تنقید کی۔ نادیہ کے چند مداحوں نےان کی حمایت بھی کی۔ زیادہ تر شائقین کا خیال تھا کہ اس طویل وضاحتی ویڈیو سے مختصر معافی بہتر ہوتی۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …