Home / ابن حوا:روایت سےہٹ کرلکھاگیاڈرامہ

ابن حوا:روایت سےہٹ کرلکھاگیاڈرامہ

Hum TV drama Ibn e Hawa

ویب ڈیسک ۔۔ ناظرین کوایک کےبعدایک نیاڈرامہ دینےوالےہم ٹی وی پربہت جلدابن حواکےنام سےنیاڈرامہ آن ائرہونےجارہاہے۔

ابنِ حوا میں شہزاد شیخ، حرا مانی اور ایمن سلیم مرکزی کرداروں میں دکھائی دینگےجبکہ ڈرامہ پریزاد میں نعمان حبیب اوراسد ملک عرف گرو بھی اہم کرداراداکرتےنظر آئیں گے۔

اس ڈرامےکےبارےمیں شنیدہےکہ اس میں ساس بہوکی روایتی اورگھسی پٹی کہانی سےہٹ کرکچھ ہوگا۔

اس ڈرامےکورنگریزہ اوردورکےساجی گل نے لکھا ہے جبکہ ہدایات احمد کامران نے دی ہیں جواس سےپہلےپھانس کی ہدایت کاری بھی کرچکےہیں۔ اسےمومنہ دریدنےپروڈیوس کیاہے۔ اس ڈرامےکاٹیزرآن ائرکردیاگیاہے۔ ان حوامیں شہزاد ایک ایسے شخص کا کردارادا کرتے نظر آئیں گے جوخواتین پربھروسہ نہیں کرتا۔

مصنف ساجی گل کاکہناہےکہ ان حوامردوں کے ذہنوں میں داخل ہونے والے نقطہ نظر کی تحریف پرلکھا گیا ہے۔ ابن حوا ایک تصویر ہے کہ کس طرح مردوں کو عورتوں سے نفرت کرنا سکھایا جاتا ہے۔ مصنف کےمطابق یہ ڈرامہ خواتین سےہونےوالےعدم مساوات پرمبنی سلوک کی عکاسی کرتاہے۔

اس ڈرامےمیں مصنف کا نقطہ نظر خواتین کے حقوق کے حق میں اور اس کے خلاف بولنے والوں کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ سکتا ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہدایت کار سید احمد کامران ممنوعہ موضوعات کے خلاف آواز اٹھانا پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم ایک فکر انگیز ڈرامہ کی توقع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …