کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 2:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / مارچ سےپہلےکچھ ہونےوالاہے:ایازصادق

مارچ سےپہلےکچھ ہونےوالاہے:ایازصادق

Ayaz Sadiq in Jirga with Saleem Safi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سب کو احساس ہوگیا ہےکہ پاکستان اورعمران خان اکٹھے نہیں چل سکتے، حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،دل کہتا ہےمارچ سے پہلے کچھ ہونے والا ہے۔

ان خیالات کااظہاررہنمامسلم لیگ ن ایازصادق نےپروگرام جرگہ میں صحافی سلیم صافی کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےکیا۔ ایک سوال کےجواب میں کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری مکمل ہے بس وقت کا فیصلہ ہونا ہے۔آصف زرداری بھی موجودہ پارلیمنٹ میں حکومت چلانے کےحق میں نہیں ہیں اورجلد نئے انتخابات چاہتے ہیں۔

ایازصادق کاکہناتھاکہ نواز شریف سے ملنے کیلئے اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں لندن جاؤں گا، وطن واپس آنے کا فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے، جمہوریت کے ٹرک پر عمران خان کے سوا سب لوگ سوارہوں گے۔

ن لیگ کےسینئررہنمانےکہاکہ پاکستان بچانا ہے تو عمران خان نومبر تک وزیراعظم نہیں رہیں گے،انہوں نےپیشگوئی کی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے ان کے اپنے لوگ اور اتحادی بھی چھوڑ جائیں گے۔ جمہوریت کے ٹرک پر عمران خان کے سوا سب لوگ ہوں گے، میرا دل کہتا ہے مارچ سے پہلے کچھ ہونے والا ہے، ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے، لندن میں ڈیل کی بات ہوتی تونوازشریف مشورہ ضرورکرتے،

یہ بھی چیک کریں

PML-Meeting Lahore

ن لیگ کےسخت فیصلے،اہم شخصیت کوبتادیاگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کےتناظرمیں مسلم لیگ ن نےبڑےفیصلےکرلئے۔ نوازشریف نےبھی سخت …