Home / حرامانی اوردوسرےاداکاروں پرمسلح ہجوم کاحملہ ۔۔

حرامانی اوردوسرےاداکاروں پرمسلح ہجوم کاحملہ ۔۔

mob attack drama shooting team in karachi

ویب ڈیسک ۔۔ شوٹنگ میں مصروف معروف اداکارہ حرامانی،دیگراداکاروں،ہدایت کاراورسٹاف پراہل علاقہ کاحملہ،تشددکانشانہ بناکرموبائل فون اورقیمتی اشیاچھین لیں۔

فلم سازوہدایتکارنبیل قریشی کےمطابق وہ اپنی ٹیم کےہمراہ کراچی کےعلاقےپی آئی بی کالونی کےجمشیدکوارٹرزمیں نجی ٹی وی کےڈرامےکی شوٹنگ کررہےتھےکہ اچانک ایک مسلح ہجوم اندرگھس آیااورحملہ کردیا۔

اندرداخل ہوتےہی ہجوم میں شامل افرادنےوہاں موجودخواتین اوردوسرےاداکاروں کوہراساں کیا،کچھ کوتشددکانشانہ بنایا۔ ان کےموبائل فون اوردوسراسامان چھین لیا۔

نبیل قریشی کےمطابق حملہ آورہجوم جدید ہتھیاروں سے لیس تھا۔ ان لوگوں نے خواتین اور بچوں کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ نبیل کامزیدکہناتھاکہ ان کےساتھ اس سےپہلےایساواقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

اس حملےکواپنی زندگی کابدترین واقعہ قراردیتےہوئےنبیل قریشی کاکہناتھاکہ وہ اوراس واقعےکی متاثرہ خواتین ابھی تک ٹراماکاشکارہیں۔ پولیس کواس بارےمیں رپورٹ دےدی گئی ہے۔ پولیس اوررینجرزسےمطالبہ ہےکہ وہ ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کریں۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے نبیل قریشی اور حملے کا نشانہ بننے والی شوبز شخصیات سےاس واقعےپرہمدردی کااظہارکیاہے۔

اطلاعات کےمطابق جس وقت حملہ ہوااس وقت سیٹ پراداکارہ حرا مانی،ان کے شوہر مانی، سینیئر اداکارہ گل رعنا اور ابھرتی ہوئی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق جس گھرمیں اس ڈرامےکی شوٹنگ ہورہی تھی اس گھرکےمالک کاپڑوسی سےجھگڑاچل رہاہے۔ خبرکےمطابق پڑوسی نےخبردارکیاتھاکہ شورنہ کیاجائے۔ پھرکچھ دیربعدوہ صاحب محلےوالوں کواکٹھاکرکےشوٹنگ ٹیم پرحملہ کرنےآگئے۔

یہ بھی چیک کریں

tere bin drama season 2

تیرےبن سیزن 2, تاریخ کااعلان ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےشوقین خواتین وحضرات کیلئےخوشخبری ۔۔ جیواینٹرٹینمنٹ کی سپرڈوپرہٹ ڈرامہ سیریل …