کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 7:57 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ٹام کروزکےمداحوں کاانتظارطویل

ٹام کروزکےمداحوں کاانتظارطویل

Mission Impossible 7 release delayed

ویب ڈیسک ۔۔ انتظارکسی اپنےکاہویااپنےپسندیدہ ہیروکی آنےوالی فلم کا،صبرآزماہی ہوتاہے۔

اسی طرح مشن امپاسبل کےدیوانوں کوبھی اپنےفیورٹ ایکشن ہیروٹام کروزکوپہاڑپرموٹرسائیکل چلاتےدیکھنےکیلئےمزیدایک سال انتظار کرنا پڑے گا،کیونکہ پیراماؤنٹ پکچرز نے مشن: امپاسبل سیریزکی 7ویں اور8ویں قسط کی ریلیزکوکوروناوباکےباعث ری شیڈول کردیاہے۔

مشن امپاسبل 7کو30 ستمبر2022 کوریلیزکرنےکاپلان تھالیکن اب اسے14 جولائی 2023 تک موخرکردیاگیاہے۔ اسی طرح مشن امپاسبل 8کی ریلیزکو7 جولائی 2023 سے28 جون 2024 تک آگےبڑھایاگیا ہے۔

دوسری طرف پیراماؤنٹ پکچرزنےبھی اپنی اینی میٹڈ فلم ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلزکی ریلیزکوبھی آگےکردیاہے۔ قبل ازیں اس فلم کو11 اگست 2023 سے 4 اگست 2023تک سینماگھروں کی زینت بنناتھا۔ اسی طرح اےکوائیٹ پلیس کاسیکوئل جسے تاحال کوئی نام نہیں دیاگیا31 مارچ 2023 سےآگےبڑھاکر22 ستمبر2023 کردیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Hadiqa Kiyani Boohay Barian theft

حدیقہ کیانی کابوہےباریاں چوری ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی سنگراوراداکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی چوری پرسخت …