مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 5:47 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / افسوس عمران خان کوپہچان نہ سکا:احمدجواد

افسوس عمران خان کوپہچان نہ سکا:احمدجواد

Ahmed Jawad Allegations on Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک کےسابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جوادنےپارٹی شوکازنوٹس کےجواب میں وزیراعظم عمران خان پرالزامات کی بوچھاڑکردی۔ کہاعمران خان پاکستان کی تاریخ کےسب سےبڑےدھوکےکانام ہے،افسوس آپ کوپہچان نہ سکا۔

احمدجوادنےپارٹی سےنکالےجانےپردئیےگئےشوکازکےجواب میں عمران خان سےسوالات پوچھ لئے۔ کہاخیراتی کاموں میں چندہ دینےکاافسوس نہیں،افسوس اس بات کاہےکہ عمران خان کوپہچان نہ سکا۔ عمران خان اس ملک کی تاریخ کےسب سےبڑےدھوکےکانام ہے۔

ملک کوریاست مدینہ بنانےکی باتیں کرنےوالےعمران خان پہلےاپنی پارٹی کوتوریاست مدینہ کےمطابق بنالیں ۔ تحریک انصاف میں فری اینڈفئیرالیکشن ہوں توامیدہےعمران خان ہارجائیں گے۔ حضرت عمرکےدورمیں ان سےانکےکرتےسےمتعلق سوال کیاگیاتوانہوں نےسوال کرنےوالےکوشوکازنوٹس نہیں دیا۔

احمدجوادکامزیدکہناتھاکہ عمران خان کےدورمیں پاکستان مزیدنیچےچلاگیا،پولیس اصلاحات لانےوالےساڑھےتین سال میں بھی پولیس اصلاحات نہ لاسکے۔ آپ نےپارٹی فنڈزاپنےملازموں کےناموں پرکیوں منگوائے؟آپ کابنی گالاکاگھراورکانسٹی ٹیوشن ایونیوکافلیٹ غیرقانونی سےقانونی کیسےہوگئے؟

احمدجوادکاکہناتھاکہ مجھےدھمکیاں دینابندکریں،مجھےکچھ ہواتوذمہ دارعمران خان ہونگے۔ انہوں نےپارٹی سےنکالےجانےکےخلاف عدالت سےرجوع کرنےکااعلان بھی کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan audio leak on US cipher

امریکی سازشی بیانئےکی دوسری آڈیوکلپ

ویب ڈیسک ۔۔ مبینہ دھمکیوں پرمنبی امریکی سائفرکےحوالےسےعمران خان کی دوسری آڈیوسامنےآگئی ہے۔ اس آڈیومیں …