Home / عثمان قادرکاخفیہ ہتھیار

عثمان قادرکاخفیہ ہتھیار

Usman Qadir secret delivery for PSL 7

ویب ڈیسک ۔۔ پشاورزلمی کے لیگ اسپنر عثمان قادر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوران اپنی "سرپرائز ڈیلیوری” متعارف کرانے کے لیے بے چین ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کاسیزن 27 جنوری کو کراچی میں شروع ہوگا اور ایک ماہ بعد لاہور میں اختتام پذیر ہوگا۔

28سالہ کرکٹر نے ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل کے پچھلے دو سیزن کے دوران جنوبی افریقہ کے عمران طاہر سے چند ٹپس لی تھیں جب وہ ملتان سلطانز میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران طاہر کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے ایک نعمت تھا، انھوں نے مجھے کئی ٹپس دیں اور میں نے خود کو بہتر بنانے کے لیے ان پر کام کیا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں نے جنوبی افریقی سے جو کچھ سیکھا ہے اسے لاگو کروں۔

واضح رہےکہ عثمان قادرسابق مایہ نازگگلی ماسٹرعبدالقادرکےبیٹےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Indian cricketer Azhar ud Din

اظہرالدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین بابراعظم کی حمایت …