ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شوبزانڈسٹری کےستارےاپنےبھاری بھرکم معاوضوں کی وجہ سےاکثرخبروں کی زینت بنتےرہتےہیں۔
حال ہی میں اس حوالےسےایک دلچسپ اورحیرت انگیزخبرمشہورپنجابی سنگرمیکا سنگھ کی آئی ہےجنہوں نے ایک تقریب میں صرف 10 منٹ گانے پر4 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔
قارئین کیلئےیہ جاننابھی بہت دلچسپ ہوگاکہ میکاسنگھ نےیہ گاناکسی ایسی ویسی تقریب میں نہیں بلکہ بھارت کےارب پتی تاجرمکیش امبانی کےچھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں گایا۔
منگنی کی اس تقریب میں بالی وڈکےچوٹی کےدیگرسپرسٹارزنےبھی شرکت کی جن میں شامل تھےسلمان خان، شاہ رخ خان ،رنبیرکپور،عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جھانوی کپوراور آیان مکھرجی وغیرہ۔
عینی شاہدین کےمطابق جس گانےکےمیکاسنگھ نے4کروڑروپےلئے،اس گانےنے ستاروں سے بھری اس شام میں اپنے گانوں سےشرکاکو مسحور کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ نے اس تقریب میں صرف 10 منٹ کی پرفارمنس کےعوض تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے چارج کئےجوپاکستانی کرنسی میں 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق میکا سنگھ عام طور پر ایک گھنٹے کے شو کےاتنےہی پیسے لیتے ہیں۔
دوسری جانب دنیابھرمیں مشہورارب پتی بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اکثراپنی نجی تقریبات پر کروڑوں روپےبڑےآرام سےخرچ کردیتےہیں۔ یادرہےکچھ سال پہلےانہی مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا امبانی کی شادی پر 14 ارب روپےجیسی خطیررقم خرچ کی تھی۔