ویب ڈیسک ۔۔ قارئین ہم لوگ اکثراخبارات میں دنیاکےامیرترین لوگوں کےبارےمیں پڑھتےہیں کہ ان کی دولت میں اتنااضافہ ہوگیا،آج یہ والادنیاکاامیرترین شخص بن گیااورکل کوئی دوسرا۔
لیکن آج جوخبرہم آپ سےشئیرکرنےجارہےہیں وہ ان امیرترین لوگوں کی دولت میں اضافےکےبارےمیں نہیں بلکہ دولت میں کمی کےبارےمیں ہے۔ ہےناں عجیب بات۔
تاہم حقیقت یہی ہےکہ 2022میں دنیاکے500امیرترین افرادکی دولت میں مجموعی طورپر1400ارب ڈالرزکی کمی آئی ہے۔ بلومبرگ کےمطابق سب سےزیادہ حیران کن بات یہ ہےکہ جن ارب پتی افراد کو سب سے زیادہ دولت سے محروم ہونا پڑا ان میں ایلون مسک، جیف بیزوس، چینگ پینگ زاؤ اورمارک زکربرگ کے نام سرفہرست ہیں۔
دنیاکےان چاردولت مندترین افراد کی دولت میں 392 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔